ابنا: اطلاعات کے مطابق ہزاروں کي تعداد ميں بحريني عوام نے سڑکوں پر نکل کر سولہ سالہ بچے احمد جابر القطان کي شہادت کا سوگ مناياـ
مظاہرين حکومت کے خلاف نعرے بھي لگا رہے تھے کہ اچانک سيکورٹي اہلکاروں نے ان پر حملہ کر ديا جس ميں کئي مظاہرين زخمي ہوگئےـ گزشتہ سنيچر کو حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سيکورٹي اہلکاروں نے حملہ کردياتھا ـ
حملے ميں القطان کے سينے پر گولي لگي اور وہ شہيد ہو گياـ اس کي موت پر عوام ميں غيظ و غضب کي نئي لہر پيدا ہو گئي ہےـ
اگست کے مہينے ميں بھي آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکاروں نے چودہ سالہ علي جواد کو شہيد کر ديا تھا جو نماز عيد الفطر کے بعد شہر سترہ ميں ہونے والے مظاہروں ميں شريک تھاـ بحرين ميں چودہ فروري سے عوامي تحريک جاري ہے اور لوگ آل خليفہ کي شاہي حکومت کے خاتمے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کر ہرے ہيں ـ
چودہ مارچ کو سعودي عرب نے مظاہرين کي سر کوبي ميں بحرين کي شاہي حکومت کي مدد کے لئے اپنے فوجي بحرين بھيج ديئے تھے جو يہاں عوام کي سرکوبي ميں شريک ہيں-............
/169